Thursday 26 April 2012

خبر کا موازنہ :مورخہ 26۔04۔2012

 آج کی تاریخ میں شہ سرخی بننے والی دو خبریں جو کہ جیو/جنگ نیوز نیٹ ورک سے لی گئی ہیں، ان دونوں خبروں کو پڑھ کر آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ ہم لوگ ترقی کرتے ہوئے کہاں جا رہے ہیں

بھارت نے جاسوس طیارہ خلا میں بھیج دیا

بھارت نے جاسوس سیارہ آر آئی سیٹ خلا میں بھیج دیا بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت نے بھارت نے جاسوس سیارہ آر آئی سیٹ خلا میں بھیج دیا ہے اس جاسوس سیارے کو سری ہری کوٹا سے لانچ کیا گیا۔ یہ جاسوس سیارہ خراب موسم میں ٹھیک کام کرسکے گا۔ سیارہ بنیادی طور پر قدرتی آفات کی پیشگوئی اور زرعی تحقیق کیلئے استعمال کیاجائے گا۔سیارے سے حاصل کی جانیوالی تصاویر دفاعی مقاصد کیلئے بھی استعمال کی جاسکیں گی ، یہ جاسوس سیارہ اب تک بھارت کی جانب سے بھیجے جانے والے سیاروں میں سب سے زیادہ وزنی ہے۔  

وزیراعظم گیلانی توہین عدالت کے مجرم قرار

سپریم کورٹ نے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو توہین عدالت کا مرتکب قرار دیتے ہوئے انہیں عدالت برخاست ہونے تک چند سیکنڈز کی انتہائی مختصر ترین سزا سنادی ہے۔مقدمہ کی سماعت کرنے والے سات رکنی بنچ کے سربراہ جسٹس ناصرالملک نے فیصلہ سناتے ہوئے وزیراعظم کو توہین عدالت کا مرتکب قرار دیا اور صرف اتنی سزا سنائی کہ جب تک یہ سات رکنی بنچ اس مقدمہ میں موجود ہے ، تب تک یہ سزا ہوگی، فیصلہ سناتے ہی عدالت برخاست ہوئی تو وزیراعظم کو سنائی گئی سزا مکمل ہوگئی۔ عدالتی فیصلہ میں قرار دیا گیا کہ وزیراعظم جان بوجھ کر عدالتی حکم کی نافرمانی کے مرتکب ہوئے، عدالت کا مذاق اڑایا گیا، ان کو سزا کے سنجیدہ اثرات ہوسکتے ہیں، آرڈر میں لکھاگیاکہ سوئس حکام کو خط لکھنے کے عدالتی حکم کی خلاف ورزی ہوئی، وزیراعظم کا اقدام قانون کی پیروی میں واضح خلاف ورزی ہے۔ سزا سنانے کے بعد ججز تو اٹھ کر چلے گئے لیکن وزیراعظم کچھ دیر تک وہاں موجود رہے۔ سپریم کورٹ نے قومی مفاہمتی آرڈیننس ، این آر او کو کالعدم قرار دے کر حکومت کو صدر آصف علی زرداری سے تعلق رکھنے والے سوئس کیسز کو بحال کرانے کا حکم دیا تھا ، اس پر عمل نہ ہونے کیخلاف عدالت نے وزیراعظم گیلانی کیخلاف توہین عدالت کا مقدمہ بنایا ، وزیراعظم کا کہناتھاکہ صدرمملکت کو حاصل آئینی استثنیٰ کی وجہ سے خط نہیں لکھا ، عدالت نے توہین عدالت کیس کی سماعت دو روز قبل مکمل کرلی تھی ، آج فیصلہ سنانے کیلئے وزیراعظم کو بھی طلب کیا گیا تھا۔  

1 comment:

  1. جناب آج ہی کے اخبار میں ایک خبر اور بھی ہے اور وہ یہ کہ پاکستان نے حتف چہارم کا کامیاب تجربہ کیا ہے جسکی رینج ۵۰۰۰کلومیٹر ہے۔
    سیاست پاکستان میں اس لیے ناکام ہے کہ یہ پاکستان میں ایک مذہبی عقیدے کا درجہ رکھتی ہے جس میں کسی بھی قسم کے غور فکر اور ترمیم کی گنجائش نہیں ہے۔ لہذا ہمیں ایسے مناظر دیکھنے کو ملتے ہیں۔ دو ٹانگوں والے جانوروں پر زرداری، گیلانی اور کیانی جیسے نا آئیں گے تو کون آئے گا۔
    ترقی پاکستان میں بھی کم نہیں ہے مگر ساری ترقی صرف اور صرف سونے کا انڈہ دینے والی مرغی جسے لوگ باگ پاکستان کے نام سے جانتے ہیں کی حفاظت کے لیے ہے۔

    ReplyDelete