Tuesday, 11 October 2011

سچ کہوں مجھ کو یہ عنوان برا لگتا ہے


سچ کہوں مجھ کو یہ عنوان برا لگتا ہے
ظلم سہتا ہوا انسان برا لگتا ہے

کس قدر ہو گئی مصروف یہ دنیا اپنی
ایک دن ٹھہرے تو مہمان برا لگتا ہے

ان کی خدمت تو بہت دور، بیٹوں بیٹیوں کو
بوڑھے ماں باپ کا فرمان برا لگتا ہے

میرے اللہ میری نسلوں کو ذلت سے نکال
ہاتھ پھیلائے ہوئے مسلمان برا لگتا ہے۔


5 comments:

  1. ہر شعر خوب صورت اور موجودہ دور کی تلخ حقیقتوں کا عکاس ہے

    ReplyDelete
  2. بہت اعلیٰ انتخاب ہے جناب ۔۔۔۔ ڈھیروں داد و تحسین
    http://www.urduinc.com/urdu-poetry

    ReplyDelete
  3. شاعر کا نام بتائیں۔ شکریہ

    ReplyDelete
    Replies
    1. This comment has been removed by the author.

      Delete
    2. معزت کے ساتھ شاعر کا نام منظر بھوپالی ہے

      Delete