Friday 25 May 2012

دوستی یا دشمنی


دوستی یا دشمنی

آج کی یہ خبر کوئی نئی نہیں بلکہ ایسی کئی خبریں اور ایران امریکہ خیر سگالی کی مثالیں ہمیں نظر آتی ہیں لیکن ہم زیادہ تر اس کو نظر انداز کر کے ایران امریکہ دشمنی کو ایک حقیقت جانتے ہیں۔


لیکن حقیقت اس سے بہت مختلف ہے!!!!!

ملاحظہ کریں جنگ / جیو کی ایک خبر۔

تہران…ایرانی نیوی کا کہنا ہے کہ اس نے خلیج اومان میں ایک امریکی کارگو جہاز کو بحری قزاقوں کے چنگل سے چھڑالیا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی نیوی کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خلیج اومان میں بحری قزاقوں نے ایک امریکی کارگو جہاز کا محاصرہ کرلیا جس کے بعد مائرس ٹیکساس نامی جہاز کی جانب سے نیوی کو ہنگامی سگنلز موصول ہوئے جس پر نیوی نے فوری اقدامات کرتے ہوئے ایک جنگی جہاز بھیجا جس کے پہنچتے ہی قزاق وہاں سے فرار ہوگئے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی کارگو جہاز نے اس کی حفاظت پر ایرانی نیوی کا شکریہ ادا کیا اور اپنی منزل پر بحفاظت پہنچ گیا کارگو جہاز متحدہ عرب امارات کی فوجاریہ بندرگاہ سے روانہ ہوا تھا اور امریکہ جارہا تھا ۔

5 comments:

  1. محترم ۔ بزرگوں کا قول ہے ۔ سانپ ڈسے گا ہی خواہ اُسے دودھ پلایا جائے ۔ آج تک ایران نے امریکا کا کیا بگاڑا ہے جو امریکا ایران کو دھمکیاں دیتا رہتا ہے ؟

    ReplyDelete
  2. گویا کہ آپ نے یہ ثابت کرنے کی کوشش کی ہے دراصل ایران اور امریکہ نورا کشتی کھیل رہے ہیں
    بہت خوب
    اب ذرا یہ بھی سمجھا دیجیے کہ کیوں کھیل رہے ہیں اور ایران کو امریکہ کی وجہ سے ہوری دنیا کے معاشی مقاطعہ کا سامنا کیوں ہے اور وہ اس نوراکشتی کی وجہ سے انتہای مصایب کا شکار کیوں ہے

    ReplyDelete
  3. میں جو کہنا چاہتا ہوں، یہ بات وہی سمجھ سکتے ہیں جو اس بظاہر دشمنی کے پراپیگنڈہ کی بنیاد جانتے ہیں۔ باقی وقت بہتر ثابت کرنے والا ہے کہ حقیقت کیا ہے۔

    ReplyDelete
  4. ایک جگہ ایران امریکہ دشمنی پر ایک تبصرہ کیا تھا وہ تو کہیں غائب ہوگیا، اب آپ کے بلاگ پر آئندہ کے ریفرینس کے لیے پوسٹ کردیتا ہوں:ڈڈ

    ایرانی انقلاب مسلم معاشروں میں فروغ فرقہ واریت کی سامراجی اور استعماری سازش کا حصہ تھا ، اب بھی امریکہ ایران کے خلاف جعلی شعلہ انگیزی کرتا ہے، جس کے جواب میں ایران کی طرف سے امریکہ کے خلاف جعلی لڑائی کا اعلان کیا جاتا ہے، تاکہ مسلم معاشروں میں ایران اور خمینی باقیات کو عالم اسلام کا حقیقی نمائندہ بنا کر پیش کیا جاسکے، ایران کا کردار حقیقت میں مشہور انگریزی ناول دی پرل کے ایک ایجنٹ کا ہے جو طے شدہ اسکرپٹ کے مطابق لین دین میں رسمی مول بھاؤ کرتا ہے

    ReplyDelete
  5. اللہ تعالٰی آپ کو اجر کثیر عطاء کرئے میرے بھائی۔ بہت شکریہ تبصرہ پیش کرنے کا۔ بلکہ میں تو اس تبصرہ کی ایک پوسٹ بنا کر ڈالنے لگا ہوں۔

    ReplyDelete