Monday, 7 May 2012

سوچتے ہیں دنیا کیا سے کیا ہوجائے گی۔002


دبئی دنیا کے خوبصورت اور پر کشش مقامات میں سے ایک ہے جوتعمیر کے جدید اور عالیشان شاہکاروں کو اپنے اندر سمیٹے ہوئے ہے۔سو ئس کمپنی کے ماہرِ تعمیرات ایک با ر پھر دبئی میں ایسے ہی ایک انوکھے اور منفردشاہکار کوتیار کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں جہاں آرام کے ساتھ ساتھ پانی کے اندرسیر بھی ممکن ہو گی۔اس بیش قیمت منصوبے کے تحت دبئی کے ساحل پر21 کمروں پر مشتمل ایک ایسا پر آسائش Water Discus نامی ہوٹل بنایا جائے گا جو آدھا سطحِ سمندر سے اوپر اور آدھا زیرِ آب 10میٹر گہرائی میں ہوگا۔ اس انو کھے ہو ٹل کی شکل کسی خلا ئی جہا ز سے مشا بہہ ہو گی جس کے اوپری حصے پر ریسٹو رنٹ اور سو ئمنگ پو ل جبکہ پا نی میں ڈوبے ہو ئے حصے میں رہا ئشی کمر ے تعمیر کیے جا ئیں گیجہا ں آرام کرتے ہوئے زیرِ آب قدرتی نظا رو ں کا لطف بھی اٹھایا جاسکے گا ۔صرف یہی نہیں بلکہ اس ہو ٹل کی تعمیر میں ایسی جدید ٹیکنا لو جی استعما ل کی جا ئے گی جس کی بدو لت شدید ترین طوفا ن او ر سونامی بھی اسے نقصا ن نہیں پہنچا سکے گا ۔کمپنی کے مطابق اس منصوبے پر تقریباً پچاس سے ایک سو بیس ملین ڈالر تک لاگت آئے گی ۔

No comments:

Post a Comment