Wednesday, 9 March 2011

بچپن کے دن

بچپن کے دن کتنے اچھے ہوتے تھے
جب تو صرف کھلونے ٹوٹا کرتے تھے

وہ خوشیاں بھی کیسی خوشیاں تھی
تتلیوں کے پر نوچ کے، اچھلا کرتے تھے

اپنے جل جانے کا احساس تک نا تھا
آگ کے جلتے شعلے پکڑا کرتے تھے

پاووں مار کے خود بارش کے پانی میں
اپنی ناوو آپ ڈبویا کرتے تھے

اب تو اک آنسو بھی رسوا کر جاتا ہے
بچپن میں جی بھر کے رویا کرتے تھے

No comments:

Post a Comment