Saturday, 14 May 2011

انکشافات جدید اور ہم

انکشافات جدید اور ہم
انکشافات:-

پچھلے سال روس میں 100 میٹر کھدائی کے بعد سائنسدانوں کو تانبے کی ایک حیرت انگیز تار ملی جو ایک اندازہ کے مطابق 1000 ہزار سال پرانی تھی، جس سے انہوں نے انکشاف کیا کہ انکے آباو اجداد 1000 ہزار سال پہلے بھی اتنے جدید تھے کہ ان کے پاس ٹیلی فون کی سہولت موجود تھی۔


حیرت انگیز طور پر امریکی سائنسدانوں نے بھی 200 میٹر کھدائی کے بعد 2000 ہزار سال پرانی آپیٹیکل فائبر ملنے کا انکشاف کیا اورامریکی سائنسدانوں کی ٹیم نےایک مشترکہ اعلان میں کہا کہ 2000 ہزار سال پہلے انکے آباواجداد جو بھی تھے انکے پاس مواصلات کا مضبوط نظام تھا اور وہ آپیٹیکل فائبر استعمال کرتے تھے۔ جو روس سے بھی قدیم تھا۔


لیکن پاکستانی سائنسدانوں نے پوری دنیا کو محو حیرت میں اسوقت مبتلا کردیا جب صرف ایک ہفتہ بعد ہی ایک اعلان میں انہوں نے کہا کہ :


ہم نے 500 میٹر تک گہری کھدائی کی ہے

اور

اتنی گہرائی میں

سے ہمیں

کچھ بھی نہیں ملا،
۔


جس سے یہ انکشاف سامنے آیا کہ ہمارے پرانے لوگ، آج سے پانچ ہزار سال پہلے سے جدید ترین بلو ٹوتھ اور وائر لیس استعمال کرتے تھے

2 comments:

  1. پاکستانی ہوتے تو ذہين ہيں ۔ شرط ۔ اگر دماغ درست سمت ميں لگائيں

    ReplyDelete