Thursday, 5 May 2011

فرماںبردار بیوی کیسی ہوتی ہے



 

فرمابردار بیوی کیسی ہوتی ہے

 

شوھر: آج کھانے میں کیا بناؤ گی

بیوی: جو آپ کہیں

شوھر: واہ بھئی واہ ایسا کرو دال چاول بنا لو

بیوی: ابھی کل ہی تو کھائے تھے

شوھر: تو سبزی روٹی بنالو

بیوی: بچے نہیں کھائیں گے

شوھر: تو چھولے پوری بنالو چینج ہوجائے گا

بیوی: جی سا متلا جاتا ہے مجھے ھیوی ھیوی لگتا ہے

شوھر: یار آلو قیمہ بنالو اچھا سا

بیوی: آج منگل ہے گوشت نہیں ملے گا

شوھر: پراٹھہ انڈہ

بیوی: صبح ناشتے میں روز کون کھاتا ہے

شوھر: چل چھوڑ یار ھوٹل سے منگوالیتے ہیں

بیوی:  روز روز باھر کا کھانا نقصان دہ ہوتا ہے جانتے ہیں آپ

شوھر: کڑھی چاول

بیوی: دھی کہاں ملے گا اس وقت

شوھر: پلاؤ بنالو چکن کا

بیوی: اس میں ٹائم لگے گا پہلے بتاتے

شوھر: پکوڑے ہی بنالو اسمیں ٹائم نہیں لگے گا

بیوی: وہ کوئی کھانا تھوڑی ہے کھانا بتائیں پراپر

شوھر :پھر کیا بناؤ گی

بیوی: جو آپ کہیں سرتاج

 




No comments:

Post a Comment