Saturday 23 April 2011

معین اختر__یوم پیدائیش 24 دسمبر 1950 - یوم وفات 22 اپریل 2011



معین اختر__یوم پیدائیش 24 دسمبر 1950 - یوم وفات 22 اپریل 2011
=====================

معین اختر پاکستان ٹیلیوژن، اسٹیج اور فلم کے ایک مزاحیہ اداکار اور میزبان ہیں۔ اسکے علاوہ وہ بطور فلم ہدائتکار، پروڈیوسر، گلوکار اور مصنف کام کر چکے ہیں۔

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی سے تعلق رکھنے والے معین اختر نے پاکستان ٹیلی ویژن پر اپنے کام کا آغاز 6 ستمبر 1966ء کو پاکستان کے پہلے یوم دفاع کی تقریبات کے لیے کیے گئے پروگرام سے کیا۔ جس کے بعد انہوں نے کئی ٹی وی ڈراموں، سٹیج شوز میں کام کرنے کے بعد انور مقصود اور بشرہ انصاری کے ساتھ ٹیم بنا کر کئی معیاری پروگرام پیش کیے۔

انہوں نے کئی زبانوں میں مزاحیہ اداکاری کی ہے جن میں انگریزی، سندھی، پنجابی، میمن، پشتو، گجراتی اور بنگالی کے علاوہ کئی دیگر زبانیں شامل ہیں اور اردو میں انکا کام انکو بچے بڑے، ہر عمر کے لوگوں میں یکساں مقبول بناتا ہے۔ انہیں انکے کام کے اعتراف میں حکومت پاکستان کی طرف سے پرائڈ آف پرفارمنس اور ستارہ امتیاز سے نوازہ گیا ہے۔


6 ستمبر 1966 دفاع پاکستان کے موقع پر ایک ورائیٹی شو میں لوگوں کے دل موہ لینے والا وہ نوجوان جس نے اس دن اپنے کیرئیر کا آغاز کیا۔ اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے وہ لوگوں کے دلوں پر چھا گیا۔ اس نے جو بھی کیا جیسا بھی کیا کبھی ایسا نہیں ہوا کے اسکو سراہا نا گیا ہو یا کبھی اس کو داد دینے میں کسی نے کسر نفسی کی ہو، وہ لوگوں کے دل موہ لینے والا انسان تھا۔ وقت کے ساتھ ساتھ اس خوبصورت آواز اور پر اثر شخصیت کے حامل شخص نے نا صرف پاکستان بلکہ ہر اس جگہ جہاں لوگوں کو ایک لفظ بھی اردو کا سمجھ آتا تھاسب کے دلوں پر اپنی حکومت قائم کر لی۔

اور یہ کہنا بے جا نا ہو گا کہ اس کا شمار ان چند لوگوں میں ہوتا ہے جنھوں نے اپنی زندگی اور اپنے کیرئیر میں بہت عزت دار اور محتاط طریقے سے ترقی کی اور شہرت کے عروج کو چھوا، اس شخص کی زندگی کی آخری سانس تک وہ ایک ایسا چراغ تھا جس کی روشنی بہت سے دلوں تک پہنچتی تھی، آج وہ شخص اس دنیا سے رخصت ہو گیا ہے اور کسی شاعر نے ایسے ہی لوگوں کے بارے میں کیا خوب کہا ہے کہ:

بچھڑا کچھ اس ادا سے
کہ رت ہی بدل گئی
اک شخص
سارے شہر کو ویران کر گیا

تاریخ کے آئینے میں معین اختر مرحوم کا کام کچھ یوں ہے۔
=====================
ٹیلی وژن پر ان کے مشہور ڈرامے


روزی
ڈالر مین
مکان نمبر 47
ہالف پلیٹ
فیملی 93
عید ٹرین
بندر روڈ سے کیمار
سچ مچ
آنگن ٹیڑھا


جن پروگرامز میں وہ میزبان تھے
=====================
سٹوڈیو ڈھائی
سٹوڈیو پونے تین
بہت مشہور تھے اور وجہ شہرت تھی ان پروگرامز میں اہم شخصیات کی شرکت
جن میں
شام کے بادشاہ حسین،
جمہوریہ گیمبیا کے وزیر اعظم داودی الجوزہ،
صدر مملکت جناب جنرل ضیاء الحق شہید
وزیر اعظم ذولفقار علی بھٹو شہید
صدر مملکت جنرل یحیٰ مرحوم
اور صدرمملکت غلام اسحاق خان مرحوم شامل تھے۔

=====================









No comments:

Post a Comment