Tuesday 18 September 2012

نماز ادا کرنے کا طریقہ

نماز ادا کرنے کا طریقہ

نماز کا طریقہ...Namaz ka TAREEQA-namaz_index01.jpg

نماز کا طریقہ...Namaz ka TAREEQA-namaz05.jpg


==============

نماز کا طریقہ...Namaz ka TAREEQA-namaz31.gif

نماز کا طریقہ...Namaz ka TAREEQA-namaz32.gif

نماز کا طریقہ...Namaz ka TAREEQA-namaz34.jpg

نماز کا طریقہ...Namaz ka TAREEQA-namaz36.gif

نماز کا طریقہ...Namaz ka TAREEQA-namaz37.jpg

نماز کا طریقہ...Namaz ka TAREEQA-namaz39.gif


8 comments:

  1. Mr. Aijaz Latif (Non Resident Pakistani). Is there any problem or mistake in the above mentioned post. Can you please explain? if you don't mind.

    regards,

    ReplyDelete
  2. راشد ادریس رانا صاحب
    بہت عمدہ پوسٹ ہے۔ اس پوسٹ میں نہایت بنیادی باتیں ضروری تفصیل سے دی گئی ہیں۔
    اگر آپ برا نا مانیں تو کچھ عرض کرنا چاہتا ہوں۔
    پوسٹ کو تصویر کی صورت اپ لوڈ نا کیا کریں خاص طور پر اس وقت جب تصویریں زیادہ ہوں۔آپ کی پوسٹ نے اردو سیارہ کے بہت بڑے صفحہ کا بھی آدھا حصہ گھیر لیا ہے۔ یہ چیز آداب کے خلاف سمجھی جاتی ہے۔ یہ بالکل ایسا ہی ہے کہ کسی گاڑی میں جس میں کئی لوگوں نے جانا ہو، میں اس گاڑی کی سیٹ پر جاکر لیٹ جاؤں۔
    اگر پوسٹ کو زیادہ مواد ہونے کی وجہ سے تحریر نہیں کرسکیں تو ڈیٹا شیرنگ سائٹس پر انکو اپ لوڈ کرکے اسکا لنک اپنی پوسٹ میں ڈال دیں۔ مثال کہ طور پر اگر آپ کوئی کتابچہ شیئر کرنا چاہتے ہیں اور وہ آپکے پاس ان پیج فارم میں ہے تو بہتر ہے کہ اسے پی ڈی ایف میں کنورٹ کیجیے اور اسے کسی فائل شئیرنگ سائٹ جیسئ اسکربڈ ، ای اسنپ یا فور شیئرڈ پر اپ لوڈ کرکے اسکا لنک اپنی پوسٹ میں دے دیں۔
    پوسٹ کو بار بار ریپیٹ نا کیجیے۔
    پوسٹ میں تصوریرں تب ہی ڈالیے جب اسکی اشد ضرورت ہو
    سیارہ کے قوائد و ضوابط میں یہ بھی ہے کہ بلاگ تصویری یا ویڈیو نہیں ہونا چاہیے۔ ہم پر اسکی حتیٰ الامکان پابندی لازمی ہے۔
    اپنا پیغام تحریر کی صورت دینے کی کوشش کیجیے۔ؔ
    امید ہے کہ میری گذارشات کو میرے خلوص پر محمول کیا جائے گا۔
    احقر
    جواد احمد خان

    ReplyDelete
    Replies
    1. ڈاکٹرصاحب!
      اسلام و علیکم،
      بہت بہت شکریہ ، توجہ دلانے کا۔ بہت معذرت کے ساتھ واقعی ہی مجھے اس بات کا خیال نہیں رہا کہ پوسٹ بہت بڑی ہوگئی ہے۔ اصل میں کتاب سے سکین کئے ہوئی تصاویر تھیں جنہیں اصولی طور پر پی ڈی ایف میں پوسٹ ہونا چاہیئے تھا۔ لیکن میں طریقہ نماز کی تفصیل سے اتنا متاثر ہوا کہ اس طرف دھیان ہیں نہیں ہوا۔

      اردو سیارہ کے قوائید کی (انجانے میں) خلاف ورزی پر معذرت خواہ ہوں، کوشش تو یہی ہوتی ہے کہ تحریری شکل میں ہی پوسٹنگ کروں ، لیکن کچھ غلطی ہو گئی، ابھی آپ نے توجہ دلائی تو یاد آیا کہ اس سے پہلے بھی شاید کچھ خوبصورت تصاویر میں نے کافی تعداد میں پوسٹ کر دیں تھیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

      دوبارہ معذرت،

      انشاء اللہ آیندہ خیال رکھوں گا۔

      آپ کی یاد دہانی کا بہت بہت شکریہ

      فقط والسلام

      Delete
  3. اللہ جزائے خیر دے ۔
    دیکھا گیا ہے نماز پڑھنے والے کئی لوگ نہیں جانتے کہ رکوع یا سجدہ کیسے کرنا ہے ؟ نماز میں جو کچھ پڑھا جاتا ہے اس کا درست اسلوب کیا ؟ اس پر بھی کچھ توجہ ہو جائے تو اچھا ہے

    ReplyDelete
    Replies
    1. افتخار بھائی،

      بندہ نا چیز خود بھی بہت کم علم ہے، لٰہذا جب بھی کوئی اچھی بات ملتی ہے خود اپنے لیئے اور سب کےلیے شئیر کرتا ہوں۔ انشاء اللہ مزید معلومات بھی پوسٹ کرنے کی کوشش کروں گا۔

      شکریہ۔

      Delete
  4. میں ڈاکٹر جواد احمد خان کی رائے سے اتفاق کرتا ہوں آپ کو بلاگ اور فیس بک میں فرق کرنا چاہئے۔عموما سیارہ پر آپ کی کاپی پیسٹ تصویری پوسٹیں دیکھ کر سخت کوفت ہوتی ہےاگر چہ کہ ان میں سے کچھ شئرنگ کارآمد بھی ہوتی ہیں جیسے کہ یہ پوسٹ ۔
    لیکن برادر محترم شئرنگ کے لئے فیس بک ہے، بلاگ پر آپ اپنی رائے،اپنا نقطہ نظر اور اپنے خیالات دوسروں کے ساتھ شئیر کرتے ہیں صرف کاپی پیسٹ تصویریں نہیں۔

    ہر انسان میں تخلیقی صلاحیت ہوتی ضرورت صرف اس کو بروئے کا لانے کی ہے۔آپ خود سے اپنا کچھ کیوں نہیں لکھتے اگرچہ اس کے لئے تھوڑا سا وقت چاہئے لیکن یقین کریں آپ کو اس میں بہت مزہ آئگا۔ وہ آپ کی زندگی کا کوئی خوشگوار یا ناخوشگوار واقعہ ہوسکتا ہے،یا اپنے اسکول یا بچپن کی یادیں ہوسکتی ہیں،اپنی روزمرہ معمولات میں سے کوئی انوکھی بات ہوسکتی ہے، کسی اخباری خبر پر آپ کی رائے یا تبصرہ ہوسکتا ہے وغیرہ وغیرہ۔

    میرا مقصد آپ کی حوصلہ شکنی کرنا ہر گز نہیں ہے۔امید کرتا ہوں کہ بھائی کی تنقید برائے تعمیر کا برا نہیں منائیگے۔

    ReplyDelete
    Replies


    1. یاسر بھائی، بہت بہت شکریہ!!! آپ کی بات بلکل بری نہیں لگی ، اس بات پر بہت خوشی ہوئی کہ میں آپ جیسے بہترین بلاگرز کی توجہ حاصل کر سکا، گو کہ توجہ کی بات کچھ زیادہ اچھی نہیں، بہر حال شروع شروع میں لکھا بھی تھا لیکن ابھی آج کل کچھ کام کا پریشر اور کچھ اکتاہٹ نے لکھنے لکھانے سے تھوڑا دور کر دیا ہے۔

      تہہ دل سے معذرت خواہ ہوں کہ میری وجہ سے میرے سینئرز کو پریشانی ہوئی۔ آئیندہ پورے دھیان میں رکھوں گا ، اور کوشش کروں گا کہ ایسی اچھی باتیں خود ٹائپ کر کے حصوں میں بلاگ پر پوسٹ کیا کروں۔

      معذرت اور شکریہ قبول کریں۔

      فقط آپ کی دعاوں کا طلبگار۔

      Delete
  5. مفید اور کارآمد شئیرنگ کے لئے آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

    ReplyDelete