Tuesday 10 January 2012

ٹیگ ٹیگ کردی نی میں اپے ٹیگ ہوئی

لو جی آج منہ سویرے یا اندھیرے میں نے اپنا کمپوٹر کھولیا تے ویکھیا کہ خرم شہزاد بلکہ شہزادہ پھا جی نے کچھ کیتا ہویا تھا، جو کہ میرے عقل نا تمام توں بالا ہی بالا تھا، سو میں نے فون کیتا تے پوچھیا بھائی جی اے کی جےتو انہوں نے فرمایا کہ عمار ابن ضیاء صاحب نے اس سال ایک بہت خوبصورت سلسلہ شروع کیتا اے ٹیگو ٹیگ ہون دا، سو میرے دل وچ خیال آیا


اپنے حصے کی
شمع ہی جلائے جائیں
کیا پتہ پھر لوٹ کے
تیرے شہر میں
ہم خاک نشین، خاک بدن،
آئیں یا نا آئیں

تومیں نے ماضی کے جھروکوں سے ان سوالوں کا جواب ڈھونڈھا، جب انسان اپنا احتساب کرتا ہے تو معلوم ہوتا ہے کہ کیسے کیسے کام کر چکا ہے اور کہاں کہاں مزید کچھ کرنے کی ضرورت ہے، ویسے عمار ابن ضیاء نے جوسوال اس سلسلہ میں پوچھے ہیں دراصل وہ بہت حد تک ہمیں ہماری عدالت میں لا کھڑا کرتے ہیں اور ہمیں خود کے گزرے کل اور آنے والے کل کے بارے میں سوچنے پر مجبور کر دیتے ہیں، پتہ نہیں آپ لوگوں نے اس کو محسوس کیا یا نہیں،

بہرحال عمار ابن ضیاء آپ کا بہت بہت شکریہ

لو جی ملاحظہ فرمائیں میٹروملن اگربتی بنانے والوں کے تعاون سے میرے جوابات اور آپ کے سوالات:



بھائی جی میری طرف سے تو جواب ہی سمجھو
2012ء میں کیا خاص یا نیا کرنا چاہتے ہیں؟
میں نئے سال میں ایک ایسا انقلاب دیکھنا چاہتا ہوں جسے ہماری پیوریفیکیشن ہو جائے، اور ہم بحثیت قوم اپنی جو مذہبی اور روایتی اقدار کھو چکے ہیں وہ دوبارہ ہمیں مل جائیں۔ اور میری خواہش ہے کہ میں اس انقلاب کا ایک اہم حصہ بنوں۔

۔ 2012ء میں کس واقعے کا انتظار ہے؟

پاکستان میں امن امان اور اپنی شادی خانہ آبادی کا
۔ 2011ء کی کوئی ایک کام یابی؟
دو ہزار گیارہ میں، میں نے اپنی نوکری میں ترقی کی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ دو سرٹیفیکیٹ اور ایک ڈپلومہ کیاہے۔
۔ 2011ء کی کوئی ایک ناکامی؟
منگنی توڑ دی
وہ بے وفا کہتا ہے
توبڑا دکھ ہوتا ہے
امی کہتی ہیں
جو دوسروں کو کہتا ہے
وہ خود ہوتا ہے
۔ 2011ء کی کوئی ایک ایسی بات جو بہت یادگار یا دل چسپ ہو؟
میں موٹا ہو گیا ہوں جو دلچسپ اس لیئے ہے کہ مجھے خود بھی یقین نہیں آ رہا کہ میں اتنا موٹا ہو گیا ہوں، اور یادگار اس لیئے کہ ہر وقت اپنی موٹی توند کو دیکھتا اورسڑتا کڑھتا رہتا ہوں۔
۔ سال کے آغاز پر کیسا محسوس کررہے ہیں؟
سال کے آغاز پر بہت اچھا محسوس ہو رہا ہے کیوں کہ بارگاہ خدا تعالٰی سے بہت پر امید ہوں کہ میرے ملک میں امن اور امان قائم ہوگا اور عدل و انصاف کا دور دورہ ہوگا، یکجہتی ہو گی اور محبتوں کے گلاب میرے پیارے وطن کو خوشبو اور رنگوں سے بھر دیں گے، انشاء اللہ (آمین ثم آمین)
میری زمین پہ کھلے
وہ فصل گل
کہ جسے اندیشہ
زوال نا ہو
۔ کوئی چیز یا کام جو 2012ء میں سیکھنا چاہتے ہوں؟
میری دعا ہے کہ اللہ تعالٰی مجھے اس قابل کر دے کہ میں دوبارہ پاکستان جا کر اپنا کام سٹارٹ کر سکوں، انشاءاللہ
کیوں کہ ابھی تک تو پاکستان کے حالات بقول شاعر
کیا حال پوچھتے ہو میرے کاروبار کا
آیئنے بیچتا ہوں اندھوں کے شہر میں

1 comment:

  1. السلام علیکم

    ہا ہا ہا پا جی پہلے تو یہ کہوں گا کہ آپ کوئی اتنے موٹے نہیں ہوئے ہیں مجھ سے تو کم موٹے ہیں نا اور ایسی باتوں پر فکر نہیں کرتے جو ہونا ہے وہ توہونا ہی ہے نا۔

    اور یہ ٹیگ ٹیگ کردی سب کو ہی ٹیگ کر دیا چلو جی جس کا دل چاہے جواب دے اور جس کا دل چاہے نا دے

    اور ہاں شادی کے چاول ہمیں بھی کھلانا

    ReplyDelete