Thursday 23 January 2014

چادر چڑھی مزار پر

"چادر چڑھی مزار پر
ننگا رہا فقیر"

حرام کھائے کلرک
بدنام صرف وزیر...


امیر کے کتے زندہ
مرتا فقط غریب

کرپٹ شریف اعلٰی
ایماندار ہے حقیر

چور بازاری، حرام کاری
مجبوری کی زنجیر

بگٹی، گیلانی، شریف
زرداری، بے نظیر

کتوں کو راس آئی نا
پکی ہوئی کھیر

اسلامی جمہوریہ نام تھا
بگڑتی گئی تصویر

ٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓ
از راشد ادریس رانا: 20-اکتوبر-2013
ٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓ

No comments:

Post a Comment