Thursday, 27 December 2012

لڑکیوں کو بلیک میل :::::::میری بہنو!!‌! حیا کرو.

مندرجہ ذیل خبر کو پڑھنے کے بعد میں تو صرف ایک ہی بات کہوں گا!!!!!!
میری بہنو!!!‌حیا کرو!!!!!
یہ نوبت اپنے آپ نہیں آتی بلکہ آپ خود لاتی ہیں.. .. .. ناجائز تبھی ہوتا ہے جب موقع دیا جاتا ہے ..
پھر اس ملک پر اللہ کا عذاب نہیں آئے گا تو اور کیا ہو گا. کیا یہ لوگ بھول گئے ہیں کہ ہم سب مسلمان بہن بھائی ہیں
 
04
 
کراچی: اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان لڑکیوں سے دوستی کرکے انھیں نجی تصاویر اور فلموں کے ذریعے بلیک میل کرنے والے گروہ کا انکشاف ہوا ہے۔
ملزمان لڑکیوں کی تصاویر اور فلم بندی کیلیے ڈیفنس میں واقع فلیٹ میں لیجاتے تھے اور وہاں پہلے سے نصب کیمروں کے ذریعے ان کی تصاویر اور فلمیں بنالیتے تھے، بعدازاں لڑکیوں کو بلیک میل کرکے ان سے خطیر رقوم بٹوری جاتی تھیں، ایک غیرملکی کمپنی میں اعلیٰ عہدے پر تعینات لڑکی کی ماں کی درخواست پر ایف آئی اے نے ایک ملزم کو گرفتار اور بلیک میلنگ میں استعمال ہونے والا مواد قبضے میں لے لیا، ملزم کے دیگر ساتھیوں کی تلاش میں چھاپے مارنے کا سلسلہ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کو ڈیفنس کی رہائشی ایک خاتون کی جانب سے درخواست موصول ہوئی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ ایک نوجوان ان کی بیٹی کو ایک سال سے بلیک میل کرکے 50 لاکھ روپے سے زائد بٹور ہوچکا ہے، درخواست کے مطابق ان کی بیٹی اعلیٰ تعلیم یافتہ، کینڈین شہری اور ایک غیرملکی فرم میں اعلی عہدے پر کام کررہی ہے، انھوں نے بتایا کہ ایک نامعلوم شخص گذشتہ کچھ عرصے سے اس کے رابطے میں ہے اور اس کی متنازع تصاویر اور فلمیں انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کرنے کی دھمکی دیکر اس سے اب تک خطیر رقم بٹور چکا ہے، ان کی بیٹی نے اپنی عزت بچانے کیلیے اب تک اس کے تمام مطالبات پورے کیے ہیں، وہ دو مرتبہ اس نوجوان کو گاڑی خرید کردے چکی ہے جبکہ متعدد مرتبہ قیمتی تحفے اور نقد رقوم لینے کے بعد بھی اس کے مطالبات بڑھتے جارہے ہیں اور اب وہ نئی گاڑی اور فلیٹ خرید کر دینے کی ڈیمانڈ کررہا ہے۔
ان کی بیٹی کی کچھ نجی تصویریں وہ انٹرنیٹ پر اپ لوڈ بھی کرچکا ہے، خاتون کی درخواست پر ایف آئی اے سائبر کرائم نے انٹرنیٹ سروس پروائیڈر کی مدد سے گلستان جوہر کے رہائشی تیس سالہ عامر بدر کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضے سے مذکورہ لڑکی کی تصاویر اور فلمیں بھی برآمد کرلی گئی ہیں، دوران تفتیش ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ اور اس کے دوست آسودہ حال گھرانوں کی اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان لڑکیوں سے دوستی کرکے انھیں اپنے جال میں پھنساتے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ ملزم عامر بدر اور اس کے ساتھیوں نے اس سلسلے میں ڈیفنس میں ایک کرائے کا فلیٹ حاصل کررکھا ہے اور اس فلیٹ کے مختلف حصوں میں کیمرے نصب کررکھے ہیں، لڑکیوں کو ملاقات کے بہانے فلیٹ میں لیجا کر ان کی تصاویر اور فلمیں بنائی جاتی ہیں اور ان کی بنیاد پر لڑکیوں سے خطیر رقوم اور قیمتی تحفے حاصل کیے جاتے ہیں، ذرائع نے بتایا کہ درخواست گزار خاتون کی بیٹی نے ملزم کے مطالبات پورے کرنے کیلیے اپنی کمپنی کے اکائونٹ سے بھی خطیر رقم نکالی تھی تاہم اس کے والدین نے کمپنی کی رقم لوٹادی لیکن لڑکی کو اپنی ملازمت سے ہاتھ دھونا پڑا، ایف آئی اے حکام ملزم کے دیگر ساتھیوں کی تلاش میں چھاپے مار رہے ہیں۔

4 comments:

  1. حیا نہیں تو کچھ نہیں۔
    سرکار دو عالمﷺ کا فرمان ہے کہ(مفہوم )م
    اگر حیا نہیں کرتے تو جو جی چاہے کرو

    ReplyDelete
  2. قُلۡ اَعُوۡذُ بِرَبِّ النَّاسِ ۙ﴿۱﴾ مَلِکِ النَّاسِ ۙ﴿۲﴾ اِلٰہِ النَّاسِ ۙ﴿۳﴾ ‏مِنۡ شَرِّ الۡوَسۡوَاسِ ۬ۙ الۡخَنَّاسِ ۪ۙ﴿۴﴾ الَّذِیۡ یُوَسۡوِسُ فِیۡ صُدُوۡرِ النَّاسِ ۙ﴿۵﴾ مِنَ الۡجِنَّۃِ وَ النَّاسِ ٪﴿۶﴾
    کہو کہ میں لوگوں کے پروردگار کی پناہ مانگتا ہوں لوگوں کے حقیقی بادشاہ کی ۔ لوگوں کے معبود برحق کی ۔ (شیطان) وسوسہ انداز کی برائی سے جو (خدا کا نام سن کر) پیچھے ہٹ جاتا ہے ۔ جو لوگوں کے دلوں میں وسوسے ڈالتا ہے ‏۔ (خواہ وہ) جنات سے (ہو) یا انسانوں میں سے

    ReplyDelete
  3. اللہ تعالٰی ہی ہدایت دے ایسے لوگوں کو۔

    ReplyDelete
  4. ٹھیک لکھا ہے آپ نے لڑکیاں خود ان حالات کے مواقع فراہم کرتی ہیں ۔۔۔

    ReplyDelete