Thursday, 3 April 2014

}{زرا نم ہو تو یہ مٹی بہت زرخیز ہے ساقی}{

 
راولپنڈی کے 9 سالہ حارث نے کم عمری میں کیمبرج یونیورسٹی سے او لیول کرکے 8سوسالہ ریکارڈ توڑدیا ہے۔ راولپنڈی کے رہائشی ساڑھے 9سالہ حارث منظورنے برطانیہ کی کیمبرج یونیورسٹی سے اولیول کاامتحان پاس کیا۔گزشتہ 8سوسالوں میں یہ کم عمر ترین بچہ ہے جس نے یہ کارنامہ انجام دیا ہے۔ اولیول کاامتحان عام طورپر14سالوں میں دیا جاتا ہے۔ اتنی بڑی خوشی جب پاکستان کے حصے میں آئی توخیبرپختونخوا کے سینئروزیرسراج الحق نے انہیں خاندان سمیت پشاورمدعو کیا۔
قوم کاسرفخرسے بلندکرنے والے حارث نے مستقبل میں بیرسٹراوردینی اسکالربننے کاعزم ظاہرکیا ہے۔ حارث نے اتنا بڑا کارنامہ کرکے نہ صرف نام کمایا ہے بلکہ اپنے الگ طریقہ زندگی سے یہ بھی ثابت کیا ہے کہ وہ مزاح سے بھرپوربچہ ہے جوکتابی کیڑا نہیں۔ اسے پیروڈی کرنے کا شوق ہے اور جیو نیوز کے سینئر تجزیہ کار سہیل وڑائچ کی پیروڈی کرنا اس کا دل پسند مشغلہ ہے۔ سینئر وزیر سراج الحق نے تحصیل علم کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے حارث کوعلم وعزت کاکوہ ہمالیہ قراردیا۔ انہوں نے اس بڑی کامیابی پر حارث اس کے جڑواں بھائی شعیب اوروالدین کی حوصلہ افزائی کی اورتحائف بھی دیے۔

1 comment:

  1. ماشاء اللہ ۔ اللہ ہر قدم پر کامیابی عنائت فرمائے

    ReplyDelete