Tuesday, 29 November 2011

یہ کم ظرف انسان by:::Rana Rashid:::::


انسان

نا بدلا ہے یہ سورج
نا ہی بدلا ہے یہ چاند
بدلا ہے تو بس بدلا ہے
یہ کم ظرف انسان

نا بدلے ہیں یہ ستارے
نا ہی بدلے پربت سارے
ناہی بدلی یہ دھرتی پیاری
نا بدلا پھول کا کھلنا
نا ہی بدلا ہے کھیت کھلیان
بدلا ہے تو بس بدلا ہے
یہ کم ظرف انسان

نا بدلا ہے پانی کا جھرنا
نا بدلا شبنم کا گرنا
نا تو بدلا ہوا کا رخ
نا ہی بدلا پورب پچھم
اور ناہی بدلا ہے آسمان
بدلا ہے تو بس بدلا ہے
یہ کم ظرف انسان

نا بدلی ہے کوئل کی کوکو
نا بدلی مرغے کی بانگ
بدلا ہے تو بس بدلا ہے
یہ کم ظرف انسان
===================

1 comment:

  1. انسان کے دو وصف ہيں جن کی وجہ سے وہ خوار ہوتا ہے ۔ ايک ناشکرا اور دورا ۔ کم ظرف

    ReplyDelete