Thursday, 11 August 2011

موجودہ حکومت ڈرون حملے اور پاکستان:::::رپورٹ جنگ اخبار

پاکستان کی موجودہ حکومت سے قبل صرف 11ڈرون حملے ہوئے جس میں 132افراد ہلاک ہوئے
جب کہ اس کے بعد271ڈرونز حملوں میں 2454افراد ہلاک ہوئے۔

پاکستان میں 2004سے اب تک 282ڈرونز حملوں میں2586افراد ہلاک ہوئے۔

بدھ کو وزیرستان میں ہونے والا رواں برس کا54 واں ڈرونز حملہ ہے۔

2011میں 54 ڈرونز حملوں میں475 سے زائد افراد جاں بحق ہو ئے۔امریکی تھنک ٹینک ’نیو امریکن فاوٴنڈیشن ‘ کے مطابق 18جون2004میں پاکستان میں جنوبی وزیرستان کے وانا کے مقام پر پہلا امریکی ڈرون حملہ کیا گیا جس میں نیک محمد سمیت چار عسکریت پسند ہلاک ہوئے۔ لندن کے تھنک ٹینک ’بیورو انوسٹی گیٹو جرنلزم ‘کے مطابق امریکی صدر اوباما کے منصب صدارت پر براجمان ہونے کے بعد پاکستان میں اوسطاً ہر چار دن کے بعد ڈرون حملہ کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی وزیرستان میں بدھ کو ہونے والے ڈرونز حملے میں25افراد کی ہلاکتوں کے ساتھ رواں برس ہونے والے پاکستان میں رواں برس امریکی ڈرونز حملوں کی تعداد54ہو گئی ہیں جس میں475سے زائد افراد جاں بحق ہوئے۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی وزیرستاں کے میرن شاہ میں صبح سحری کے وقت ہونے والے حملے میں کم از کم 25افراد ہلاک ہوئے ان شدت پسندوں میں غیر ملکی بھی بتائے جا رہے ہیں۔ اس حملے میں آٹھ افراد زخمی ہیں۔میرن شاہ میں خارونائی گاوٴں میں جس گھر پر میزائل داغے گئے وہ عسکریت پسندوں کے استعمال میں تھا۔ حملے کے بعد پاکستان اور افغان شدت پسندوں نے ملبے سے لاشوں اور زخمیوں کو نکا لا۔ خبر رساں ادارے کے مطابق یہ رواں برس کے ہلاکت خیز حملوں میں سے ایک حملہ ہے جس میں بہت زیادہ تعداد میں ہلاکتیں ہوئیں۔Conflict Monitoring Center نامی تھنک ٹینک کے مطابق رواں برس کے پہلے سات ماہ میں پاکستان میں 51ڈرونز حملے ہوئے جس میں443ہلاکتیں ہوئیں۔

رواں برس جنوری میں11ڈرونز حملوں میں49ہلاکتیں،

فروری میں چار ڈرونز حملوں میں21ہلاکتیں،

مارچ میں12ڈرونز حملوں میں89ہلاکتیں،

اپریل میں2ڈرونز حملوں میں32ہلاکتیں ،

مئی میں9ڈرونز حملوں میں62ہلاکتیں،

جون میں12ڈرونز حملوں میں 117ہلاکتیں ،

جولائی میں6ڈرونز حملوں میں73ہلاکتیں ہوئیں۔

جب کہ اگست میں اب تک تین ڈرونز حملے ہو چکے ہیں۔2اگست کو بھی میرن شاہ میں ڈرونز حملہ کیا گیا جس میں4افراد ہلاک ہوئے۔

2004سے2007کے دوران9ڈرونز حملوں میں109افراد،2008میں34ڈرونز حملوں میں296 افراد،2010میں 132ڈرونز حملوں میں938افراد ہلاک ہوئے ۔2010تک پاکستان میں228ڈرونز حملے کیے گئے جس میں2052افراد ہلاک ہوئے۔



No comments:

Post a Comment