===================================================
کہاں ہو تم
کہاں ہو تم
نگاہیں ڈھونڈتی ہیں تم کو
بڑی ہی بے چینی سے
یہ دل بہت اداس رہتا ہے
ہر لمحہ ہر وقت بس
تمہارا ہی خیال رہتا ہے
کہاں ہو تم
تمہارے بن میں تو
ادھورا ہوں
مجھے تتلی کے سب
رنگ پھیکے لگتے ہیں
مجھے قوس قزاح
معدوم لگی ہے
کہاں ہو تم
کے وہ جو مجھ کو
جگنو کی روشنی ہر
لمحہ بہت بھلی لگتی تھی
مجھے بارش کی وہ
بوندیں جو دل لبھاتی تھیں
مجھے وہ مدھم سے نغمے
جو جھرنوں سے نکلتے تھے
سب کچھ بہت بھاتا تھا
مگر تم بن سب کچھ
بے نام لگتا ہے
کہاں ہو تم کہ
تم بن مجھ کو ہر چہرہ
بہت عام لگتا ہے
کہاں ہو تم کہ
تم بن مجھ کو اپنا آپ
بے نشان لگتا ہے
کہاں ہو تم
بڑی ہی بے چینی سے
یہ دل بہت اداس رہتا ہے
ہر لمحہ ہر وقت بس
تمہارا ہی خیال رہتا ہے
کہاں ہو تم
تمہارے بن میں تو
ادھورا ہوں
مجھے تتلی کے سب
رنگ پھیکے لگتے ہیں
مجھے قوس قزاح
معدوم لگی ہے
کہاں ہو تم
کے وہ جو مجھ کو
جگنو کی روشنی ہر
لمحہ بہت بھلی لگتی تھی
مجھے بارش کی وہ
بوندیں جو دل لبھاتی تھیں
مجھے وہ مدھم سے نغمے
جو جھرنوں سے نکلتے تھے
سب کچھ بہت بھاتا تھا
مگر تم بن سب کچھ
بے نام لگتا ہے
کہاں ہو تم کہ
تم بن مجھ کو ہر چہرہ
بہت عام لگتا ہے
کہاں ہو تم کہ
تم بن مجھ کو اپنا آپ
بے نشان لگتا ہے
کہاں ہو تم
صرف اور صرف تمہارے نام
J-e-R
بہت اعلیٰ۔۔۔ شاعر کون صاحب ہیں؟
ReplyDeleteارے عمران بھائی بس کبھی کبھی دل کے درد کو الفاظ میں لکھنے کی عادت ہے، خود ہی بیٹھے بیٹھے لکھ دیا تھا۔
Delete