Monday 7 May 2012

کبھی یوںبھی لگتا ہے:::::::by Rashid Idrees Rana

کبھی یوںبھی لگتا ہے
کہ تم روٹھ جاو گی
جو ایسا سوچتا ہوں میں
تو جان دل  یقیں جانوں

دل کو اپنی مٹھی میں
جکڑا محسوس کرتا ہوں
مجھے معلوم ہوتا ہے
زندگی کے سبھی موسم
مجھ سے روٹھ جائیں گے
بہاروں کے سبھی رنگ
کہیں پہ لوٹ جائیں گے

وہ سارے پیڑ
وہ سارے پھول اور پتے
وہ سارے سرخ گلاب
وہ سارے سفید گلاب
مجھے چھوڑ جائیں گے

میں تنہا ہوں تمہارے بن
مجھے معلوم ہے لیکن
یقین جانو میرے ساجن
میرے ساتھی میرے ہمدم
تمہارا احساس مجھ کو
ہر پل پر لمحہ!!!
جینے کا سہارا دیتا ہے
 کبھی یوں بھی لگتا ہے
کہ تم روٹھ جاو گی
جو ایسا سوچتا ہوں میں
تو دل بیٹھ جاتا ہے
سانسیں تھم سی جاتی ہیں
تمہاری یاد آتی ہے

by: Rashid Idrees Rana 
07.05.2012
Dedicated to J-e-R

No comments:

Post a Comment