●●●● کرونا کوویڈ 19 ●●●●
صرف چند مہینوں میں دنیا کیا سے کیا ہو گئی، وہ میرا رب میرا مالک میرا آقا میرا رحمان میرا رحیم اس نے دکھا دیا دنیا کو اپنی سب سے عقلمند تخلیق کو اپنے نائب کو اپنی اشرف المخلوقات کو کہ صرف وہی ہے واحد ایک لا شریک ہستی۔دنیا کا علم ، عقل، فہم، ترقی، ستاروں پہ کمند، سوپر پاور، نا ڈرنے والے نا گھبرانے والے، سب کچھ اگا لیتے تھے، کیا کچھ بنا لیتے تھے، ایٹمی طاقت، کیمیائی طاقت، جو کہتے تھے بندر سے انسان ارتقاء پزیر ہوا، اپنے دماغوں پہ فخر اور غرور کرنے والے، جنھوں نے ترقی کی ان بلندیوں کو چھوا کہ قارون، نمرود، فرعون اور شداد تک کہیں پیچھے رہ گئے۔
لیکن میرے مالک میرے خالق نے اتنے بڑے بڑے دعوئے کرنیوالوں کو مچھر کے قابل بھی نا سمجھا کہ مچھر ہی انکو کچھ کہتا، نا سمندر غرق کیا، نا پہاڑ الٹائے، نا آگ برسائی، نا قحط ہی اتارا، بس فقط ایک نظر نا آنیوالا کہ جس کو آنکھ بھی نہیں دیکھ پاتی، اتنا چھوٹا سا جرثومہ !!!!!!! بس حکم ربی نے دنیا کی کایا پلٹ دی۔۔۔۔
○○○○○ سب صفر ہو گیا ○○○○○
ترقی صفر
سائینس صفر
دعویداریاں صفر
علم کے دریا صفر
ایٹم بمب صفر
فوجیں صفر
طب صفر
انجنیئرنگ صفر
میرے رب کی قدرت نے ماحول کو صاف کر دیا، آسمان صاف، زمین صاف، فضائیں صاف، درخت، پیڑ پودے چرند پرند سب صاف شفاف صحت مند اجلے دھلے ہوئے دن با دن چمکتے جا رہے ہیں۔
اور انسان فقط اپنی ناک سانس سنبھالنے کے لئے مقید ہے گھروں میں خود آپ اپنے آپ سے اچھوت بنا پڑا ہے ، حالت بے گورو کفن موت کی تاریکی سروں پہ منڈلاتی ہوئی۔
لیکن پھر بات وہی جہاں سے شروع ہوئی کہ!!!!!
میرا مالک ہے، جس کا یہ سارا نظام ہے
وہ ہے موجود ہے ہر جا ہر سو
خدا زمیں سے گیا نہیں ہے
جلد اس کا ازن اسکا کن پھر سے زندگی کو جلا بخشے گا۔
بے شک مایوسی کفر ہے
اور توکل ہمارا ایمان
شاید اک موقع ہے ہمیں اپنے رب کی طرف لوٹ جانے کا، جب سب کچھ الٹ پلٹ رہا ہوتا ہے تو کچھ نیا ترتیب ہو رہا ہوتا ہے کچھ اچھا ہونیوالا ہوتا ہے کچھ ٹھیک ہو رہا ہوتا ہے۔
اللہ واحد لاشریک ہے
نبی صلی اللہ علیہ وسلم آخرالزماں ہیں
رب ہی سوپر پاور ہے رب ہی سب ہے، بے شک
یہی ہمارا ایمان ہے
الھم آمین یا رب
No comments:
Post a Comment