چوہدری اور منطق
ﺩﯾﮩﺎﺗﯽ ﻟﮍﮐﺎ ﺷﮩﺮ ﺳﮯ ﭘﮍﮪ ﻟﮑﮫ ﮐﺮ جب ﻭﺍﭘﺲ اپنے ﺩﯾﮩﺎﺕ آﮔﯿﺎ ﺗﻮ ﮔﺎﺅﮞ ﮐﮯ ﭼﻮﮨﺪﺭﯼ ﻧﮯ اس سے پوچھا:
"ﭘﺘﺮ ﭘﮍﮬﻨﮯ ﻟﮑﮭﻨﮯ ﮐﺎ ﮐﯿﺎ ﻓﺎﺋﺪﮦ ہوتا ہے؟
ﻟﮍﮐﺎ: ﭼﻮﮨﺪﺭﯼ ﺻﺎﺣﺐ ﭘﮍﮬﻨﮯ ﻟﮑﮭﻨﮯ ﺳﮯ "لاجک" ﮐﻠﯿﺮ ہو ﺟﺎﺗﯽ ہے۔
ﭼﻮہدﺭﯼ ﺻﺎﺣﺐ: پُتر ﯾﮧ "لاجک" ﮐﯿﺎ ہوتی ہے؟
ﻟﮍﮐﺎ: "لاجک" ﻣﻨﻄﻖ ﮐﻮ ﮐﮩﺘﮯ ہیں۔
ﭼﻮﮨﺪﺭﯼﺻﺎﺣﺐ: ﯾﮧ ﻣﻨﻄﻖ ﮐﯿﺎ ہوتی ہے؟
ﻟﮍﮐﺎ: ﻣﻴﮟ ﺳﻤﺠﮭﺎﺗﺎ ہوں ﺁپ کو ۔ ۔ ۔
ﻟﮍﮐﺎ: ﭼﻮہدﺭﯼ ﺻﺎﺣﺐ ﺁّپ کے ﮔﮭﺮ ﻣﯿﮟ ﮐﺘﺎ ہے؟
ﭼﻮﮨﺪﺭﯼﺻﺎﺣﺐ: ہاں ہے۔
ﻟﮍﮐﺎ: ﺍس کا ﻣﻄﻠﺐ ہے ﺁپ کا ﮔﮭﺮ ﺑﮍﺍ ہوگا تبھی تو اس کی ﺣﻔﺎﻇﺖ کیلئے ﮐﺘﺎ رکھا ہے؟
ﭼﻮﮨﺪﺭﯼﺻﺎﺣﺐ: ہاں ﮔﮭﺮ ﺗﻮ کافی ﺑﮍﺍ ہے۔
ﻟﮍﮐﺎ: اتنے ﺑﮍﮮ ﮔﮭﺮ ﮐﯽ ﺩﯾﮑﮫ ﺑﮭﺎﻝ کیلئے نوکر بھی ہوں گے؟
ﭼﻮﮨﺪﺭﯼﺻﺎﺣﺐ: ہاں پُتر ﻧﻮﮐﺮ ﺑﮭﯽ ﮐﺎﻓﯽ ہیں۔
ﻟﮍﮐﺎ: ﺍس کا ﻣﻄﻠﺐ ہے ﺁپ کی ﺁﻣﺪﻧﯽ ﺑﮭﯽ ﺍﭼﮭﯽ ﺧﺎﺻﯽ ہوﮔﯽ؟۔(ملازموں کی ﺗﻨﺨﻮﺍﮦ کیلئے)
ﭼﻮﮨﺪﺭﯼﺻﺎﺣﺐ: ہاں ﺟﯽ ﺁﻣﺪﻧﯽ ﺑﮭﯽ ﺍﭼﮭﯽ ﺧﺎﺻﯽ ہے۔
ﻟﮍﮐﺎ: ﺍس کا ﻣﻄﻠﺐ ہے ﺁپ کی والدہ ﮐﯽ ﺩﻋﺎﺋﯿﮟ آپ کے ﺳﺎﺗﮫ ہیں ﺍﻭﺭ آپ کی والدہ ﮐﯽ ﺩﻋﺎﺋﯿﮟ ﺁپ کے ﺣﻖ ﻣﯿﮟ ﻗﺒﻮﻝ ﺑﮭﯽ ہوئیں۔ اس کا ﻣﻄﻠﺐ ﯾﮧ ہوا ﮐﮧ ﺁپ کی والدہ ﻧﯿﮏ خاتون تھیں ۔ ۔ ۔!
ﭼﻮﮨﺪﺭﯼﺻﺎﺣﺐ: ﺑﺲ پُتر ﺍﺏ ﻣﯿﮟ ﺳﻤﺠﮫ ﮔﯿﺎ ﮐﮧ ﭘﮍﮬﻨﮯ ﻟﮑﮭﻨﮯ ﺳﮯ"لاجک" ﮐﯿﺴﮯ کلیئر ہوتی ہے ۔ ۔ ۔
ﺍﮔﻠﮯ ﺩﻥ ﭼﻮہدﺭﯼ ﺻﺎﺣﺐ کے ملازم نے ان کے پیر ﺩﺑﺎﺗﮯ ہوﺋﮯ پوچھا ۔ ۔ ۔
"ﭼﻮﮨﺪﺭﯼ ﺻﺎﺣﺐ ﯾﮧ ﺟﻮ ﻟﮍﮐﺎ ﺷﮩﺮ ﺳﮯ ﭘﮍﮪ ﻟﮑﮫ ﮐﺮ ﮔﺎﺅﮞ ﻣﯿﮟ ﺁﯾﺎ ہے ﺍس کو ﭘﮍﮬﻨﮯ ﻟﮑﮭﻨﮯ ﮐﺎ ﮐﯿﺎ ﻓﺎﺋﺪﮦ ہوا؟؟"
ﭼﻮﮨﺪﺭﯼﺻﺎﺣﺐ: اوئے ﺷﯿﺪﮮ، ﭘﮍﮬﻨﮯ ﻟﮑﮭﻨﮯ ﺳﮯ "لاجک" کلیئر ہو ﺟﺎﺗﯽ ہے ..
ﺷﯿﺪﺍ: ﭼﻮﮨﺪﺭﯼ ﺻﺎﺣﺐ ﯾﮧ " لاجک" ﮐﯿﺎ ہوتی ہے؟
ﭼﻮﮨﺪﺭﯼﺻﺎﺣﺐ: "لاجک" ﻣﻨﻄﻖ ﮐﻮ ﮐﮩﺘﮯ ہیں ..
ﺷﯿﺪﺍ: ﯾﮧ ﻣﻨﻄﻖ ﮐﯿﺎ ہوتی ہے؟
ﭼﻮﮨﺪﺭﯼ ﺻﺎﺣﺐ: ﻣﻴﮟ ﺳﻤﺠﮭﺎﺗﺎ ہوں ﺗﻢ ﮐﻮ ۔ ۔ ۔
ﭼﻮﮨﺪﺭﯼ ﺻﺎﺣﺐ: ﺗﻤﮩﺎﺭﮮ ﮔﮭﺮ ﻣﯿﮟ ﮐﺘﺎ ہے؟
ﺷﯿﺪﺍ: ﻧﮩﯿﮟ ﭼﻮﮨﺪﺭﯼ ﺻﺎﺣﺐ ﻣﯿﺮﮮ ﮔﮭﺮ ﻣﯿﮟ ﮐﺘﺎ ﻧﮩﯿﮟ ہے ..
اب چوہدری صاحب گڑبڑا گئے، لاجک کا یہ جواب تو سوچا ہی نہیں تھا، غصہ میں ہڑبڑا کے بولے کل توں تو کم تے نہیں آنا، شیدے نے گھبرا کو پوچھا کیا ہوا چوہدری جی....؟؟؟؟
ﭼﻮﮨﺪﺭﯼ ﺻﺎﺣﺐ: ﺍس کا ﻣﻄﻠﺐ ہے ﺗﻤﮩﺎﺭﯼ ﻣﺎﮞ ﮐﻮﺋﯽ ﻧﯿﮏ ﻋﻮﺭﺕ ﻧﮩﯿﮟ ﺗﮭﯽ ۔