لو جی کچھ لوگوں کا کام ہی فساد پھیلانا ہے جیسے کہ ملاحظہ فرمائیں ، اپنے ملک میں لوگ، بجلی، گیس، پانی، خوراک اور وسائل کی عدم دستیابی کا شکار ہیں اور صدر پاکستان جناب آفسوس زورداری کیا گل کھلا رہے ہیں۔ قرض لو عوام کے نام پر امداد لو عوام کے نام پر اور کالا دھن سفید کرنے کی کوشش کرو جا کر درباروں اور مزاروں پر اور وہ بھی پڑوسیوں کے ملک میں ، کیا خیال ہے پڑوسیوں کا لیکن کیا فائدہ ان کی فیاضی اور شاہ خرچی باقاعدہ شر پھیلانے کی وجہ ہی بن گئی ہے۔ خبر کچھ یوں ہے۔
...................Thanks BBC URDU................
آصف زرداری کے پانچ کروڑ روپے نذرانے پر تنازع
پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے اجمیر شریف کی درگاہ
کی زیارت کرنے پر جو نذرانہ پیش کیا تھا اس پر پیدا ہونے والا تنازع ابھی
تک حل نہیں ہوسکا ہے۔
درگاہ کا نظم و نسق سنبھالنے والے دو اداروں میں اس بات پر اختلاف ہے کہ اس رقم کا اصل حقدار کون ہے۔
پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے آٹھ اپریل کو اجمیر میں خواجہ معین الدین چشتی کے مزار کی زیارت کے لیے بھارت کا دورہ کیا تھا۔
زیارت کرنے کے بعد انہوں نے اس تاریخی درگاہ کو پانچ کروڑ روپے کا نذرانہ پیش کرنے کا اعلان کیا تھا۔
گزشتہ روز دلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے ایک
سینیئر اہلکار نے اس معاملے کے حل کے لیے اجمیر کا دورہ کیا اور درگاہ
کمیٹی کے فریقین سے ملاقات کی۔ لیکن پھر بھی معاملہ حل نہیں ہوا۔
ہائی کمیشن کے اہلکار ابرار احمد نے اجمیر میں
خدام کی نمائندگی کرنے والی انجمن اور درگاہ کمیٹی کے حکام سے بات چیت کی
ہے۔ پاکستانی حکام نے عندیہ دیا ہے کہ یہ رقم اجمیر میں ہی شاید سولہ اگست
کو ایک تقریب میں دی جائے گي۔
درگاہ کی انجمن کے صدر حسام الدین چشتی کا کہنا ہے
’روایتی طور پر نذارنے پر انجمن کا حق بنتا ہے۔ اگر وہ ہماری حق تلفی کرتے
ہیں تو پھر ہم اس تقریب میں شرکت کرنے کے بارے میں دو بار سوچیں گے۔
No comments:
Post a Comment