اے میرے پیارے اللہ، تو سب کا مالک ہے سب کا خالق ہے۔ ہم پر اپنا کرم فرما دے، ہم نے اپنے برے عمال سے تجھے خفا کر دیا ہے۔ اے اللہ ہمیں یہ سمجھنے کی توفیق دے کہ اگر ہم اپنے آپ کو درست کر لیں گے تو سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا۔
اے میرے پروردیگار!!! ہم صرف ایک دوسرے کو الزام دیتے رہتے ہیں، خود کو کبھی ٹھیک کرنے کی کوشش نہیں کرتے۔
میرے پیارے اللہ جی!!!
ہمیں خوداحتسابی کی توفیق دے۔
کیوں کہ جب ہم خود ٹھیک ہو جائیں گے تو
نا تو کوئی ہمیں نقصان پہنچائے گا اور
نا ہی کوئی ہمیں مارے گا
نا کوئی کھیت بنجر ہوگا
نا کسی کے گھر کے آنگن میں موت رقص کرے گی
نا کوئی ماں اپنے بچے سے محروم ہوگی
نا کوئی بچہ اپنے والدین سے
نا کسی عورت کا سہاگ اجڑے گا
نا کسی بہن کو بھائی کے پیار سے محروم کیا جائے گا
نا رزق کی تنگی ہو گی
نا بھوک و افلاس رقص کرے گا
اے اللہ، میرے پاک پروردیگار
ہم اٹھارہ کروڑ لوگ ہیں، جن میں سے کم از کم پندرہ کروڑ لوگ عام لوگ ہیں اور ہم صرف بیٹھ کر باقی ماندہ تین کروڑ لوگوں کو کوستے رہتے ہیں اور برا بھلا کہتے رہتے ہیں۔
ہم کتنے بیواقوف ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کیا ہم پندرہ کروڑ لوگ ٹھیک ہیں?
نہیں ہم ٹھیک نہیں ہیں، جبھی تو ہم برے لوگوں کے پیچھے لگ کر خود اپنا نقصان کر رہیں ہیں، کیوں کہ ہمارے اپنے اعمال ٹھیک نہیں ہم خود کرپٹ ہیں اس لیئے اپنے گناہ کو چھپانے کے لئے ہم نے سارا کچرا سارا کیچڑ اور گندگی ان تین کروڑ پر ڈال دی ہے۔
اے اللہ،
اگر ہم باعمل ہوں اور تیرے احکامات پر عمل پیرا ہوں تو یہ تین کروڑ کرپٹ لوگ ایسے بھاگیں کہ کبھی واپس آکر ہمیں نقصان پہنچانے کا نا سوچیں.
ہمیں معافی دے دے میرے پروردیگار، بس ہمیں توفیق عطا کر کے ہم خود کو ٹھیک کر لیں اور تجھے راضی کر لیں۔
آمین
بچے تو فرشتے ہوتے ہيں ۔ آپ نے اتنے پيارے بچے سے ہم لوگوں والی دعا کيوں کرا دی ۔ ہی ہی ہی
ReplyDeleteاللہ آپ کی اور ہماری بھی يہی دعا قبول فرمائے
اللہ آپ کی دعاؤں میںبرکت نصیب فرمائے۔ آمین
ReplyDelete