tag:blogger.com,1999:blog-1769030804312301811.post5439431231013573370..comments2023-08-20T20:03:32.066+04:00Comments on انقلاب زندہ باد: ِ۔۔۔۔۔۔بابا جانی۔۔۔۔۔۔ِمیں بھی پاکستان ہوںhttp://www.blogger.com/profile/05719044100393825541noreply@blogger.comBlogger1125tag:blogger.com,1999:blog-1769030804312301811.post-26967551004225555432013-04-03T15:10:55.868+04:002013-04-03T15:10:55.868+04:00میں اُن دنوں آٹھویں جماعت میں پڑھتا تھا (1951ء)۔ م...میں اُن دنوں آٹھویں جماعت میں پڑھتا تھا (1951ء)۔ میں ٹرین پر راولپنڈی سے لاہور جا ریا تھا ۔ میرے ساتھ سفید کالی داڑھی والے ایک بزرگ بیٹھے تھے جن کے ساتھ شاید اُن کا پوتا تھا تین چار سال کا۔ بچہ کھڑکی سے باہر دیکھ رہا تھا اور ہر کھمبا گذرنے پر پوچھتا ”بابا ۔ یہ کیا ؟“۔ بزرگ مُسکرا کر جواب دیتے ”کھمبا“۔ اگلے ہی لمحے اور کھمبا آ جا جاتا تو بچہ پوچھتا ”بابا یہ ؟“ بزرگ مُسکرا کر کہتے ”کھمبا“۔ راولپنڈی سے جہلم تک متواتر یہ مکالمہ چلتا رہا پھر بچہ سو گیا ۔ میں نے بزرگ صاحب سے کہا ”بڑا حوصلہ ہے آپ کا“۔ تو مسکرا کر بولے ”بچہ اسی طرح سیکھتا ہے“۔ افتخار اجمل بھوپالhttp://www.theajmals.comnoreply@blogger.com